بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شہر تیان جن میں کیمیکل گودام میں دھماکوں کے الزام میں کمپنی کے پانچ اعلیٰ عہدیداروں سمیت 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
چین کے ساحلی شہر تیان جن کے کیمیکل گودام میں 12 اگست کو دھماکوں میں ایک سو انتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دھماکوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں کمپنی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور تین جنرل منیجرز شامل ہیں۔