بیجنگ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا بروقت تعاون پاکستان کو بجلی کے بحران سے نکال سکتا ہے۔ شہباز شریف نے بیجنگ میں جائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ توانائی اور انفراسٹرکچر میں باہمی تعاون پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
اس سے قبل انہوں نے چین کے ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ بنک کے چیئر مین سے بھی ملاقات کی۔ بنک نے پنجاب میں کوئلے اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔