چین امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں سال ستمبر کے آخر تک دنیا کا سب سے زیادہ تیل درآمد کرنے والا ملک بن جائے گا. چین میں تیل کی مانگ میں اضافہ جبکہ امریکا میں تیل کی مانگ میں کمی متوقع ہے۔ امریکی توانائی ادارے کے مطابق چینی معیشت کی تیز ترقی کے سبب تیل کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اور اکتوبر کے آغاز تک چین امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے زیادہ تیل در آمد کر نے والا ملک بن جائیگا۔ اس وقت چین دنیا کا دوسرا بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے۔ چین کی تیل کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ امریکا میں شیل گیس کے بڑھتے استعمال کے سبب تیل کی مانگ میں کمی ہورہی ہے۔