بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے مزید 10 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلسل بارشوں سے دریا ں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ شی میان کاونٹی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے کئی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہوہے۔ لینڈ سلائیڈ نگ 10 افراد کی جان لے لی جب کہ 10 افراد لاپتہ ہو گئے۔ سی چوان سے 4 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔