بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے ہنان میں ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں اور اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہوئے۔
چین کے وسطی صوبے ہنان میں ایک ہفتےسے جاری شدید بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی ہے، صوبے کے کئی شہروں میں سڑکیں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔ کہیں 200 سے 300 ملی میٹر تو کہیں 476 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
ان بارشوں نے 200 برسوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔ شدید بارشوں سے صوبے کے 7 شہروں کے 1اعشاریہ5 ملین افراد متاثر ہوئے ، جبکہ ایک لاکھ 24 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا