بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے چھہتر افراد ہلاک اور اٹھاسی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چینی ذرائع کے مطابق فوشون میں طوفانی بارشوں کے بعد دریاں میں طغیانی آ گئی، سیلابی پانی کئی گھروں کو بہا لے گیا۔
قدرتی آفت کے نتیجے میں چھہتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اٹھاسی لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ فوشون کے مئیر نے حالیہ سیلاب کو تاریخ کا بدترین سیلاب قرار دیا ہے۔