بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مرکزی صوبے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد ریڈ ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔
چین میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد مرکزی صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے کئی مکانات اور سڑکیں ڈوب گئیں اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ریڈ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ چین کے مشرقی صوبے میں حال ہی میں آنے والے طوفان سے 98 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔