بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے یونان میں سیاحوں کی بس الٹ کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، جنوب مغربی چین میں گرنے والی بس میں 27 افراد سوار تھے، حکام نے 8 افراد کی ہلاکت اور 19 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے ،واقعے کے فورا بعد ریسکیو ٹیمیں مدد کو پہنچیں۔
زخمیوں کو ھسپتال پہنچایا تاہم زخمیوں کی کی حالت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بارشوں کی وجہ سے متاثرہ سڑک کے باعث پیش آیا۔