چین میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم میں 38 افراد ہلاک ہوگئے

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) واقعہ چین کے جنوبی صوبے ہنان میں پیش آیا، جہاں ایک شاہراہ پر آتش گیر مواد بھرا ٹرک مسافروں سے بھری بس سے ٹکرا گیا، جس سے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے میں ڈرائیور سمیت 38 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔