چین : ٹرکوں کا تاجر ٹرک اسکواڈ پر دلہن لینے پہنچ گیا

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک دولہا ٹرک پر اپنی بارات لے کر دلہن لینے پہنچا تو سب حیران رہ گئے۔ مشرقی چین کا رہائشی زانگ کی Zhang Qi ٹرکوں کا تاجر ہے، اس نے اپنے بزنس کو اپنی شادی کا حصہ بنانے کا سوچا اور ویڈنگ کار کے بجائے اپنے ٹرک اسکواڈ کی بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔

ایک تیر سے دو نہیں کئی شکار کر ڈالے، دلہن بھی گھر آگئی، ویڈنگ کار کا خرچہ بھی بچ گیا، دنیا میں انوکھی شادی کا شہرہ بھی ہو گیا اور دلچسپ ایڈونچر سے دلہن کے دل میں گھر بھی کر لیا۔