چین: ٹرک کا بدترین حادثہ ،ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا

Accident

Accident

چین (جیوڈیسک) چین میں ٹرک کے بدترین حادثے میں ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگ زو میں ہائی وئے پر سبزی سے بھرا ٹرک آگے جانے والے ٹرک میں گھس گیا۔

حادثے میں ٹرک کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا اور ڈرائیور اس حصے میں پھنس گیا۔ فائر فائٹرز اور ایکسپریس وے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔