چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس ہفتے ہوں گے

China,United States

China,United States

بیجنگ (جیوڈیسک) چین اورامریکا کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی معاملات اور عوامی رابطوں کے فروغ کیلیے مذاکرات کا آغاز اس ہفتے ہو گا۔ 9 جولائی کو بیجنگ میں اسٹریٹجک اینڈ اکنامک ڈائیلاگ کا چھٹا دور ہو گا۔

جبکہ اگلے ہی روز عوامی وفود کے تبادلوں کے لیے اعلی سطح پر مشاورت کا پانچواں دور بھی بیجنگ میں ہی ہو گا۔۔ اجلاسوں میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے جس کے دوران باہمی اعتماد میں اضافے، اختلاف کے خاتمے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے ماڈل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔