چین کا امریکہ کے زیر اہتمام بحری مشقوں میں پہلی مرتبہ حصہ لینے کا اعلان

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے بداعتمادی کے باوجود امریکہ کے زیراہتمام جون میں شروع ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں پہلی بار شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں دنیا بھر سے 22 ممالک حصہ لیں گے۔ ان کثیرالملکی بحری جنگی مشقوں کا نام ریم پیک رکھا گیا ہے جو امریکی جزیرے گوام کے نزدیک منعقد ہوں گی جس کا مقصد دیگر ممالک کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور سمندر میں ہونے والے جرائم سے متحد ہو کر نمٹنے کے بھرپور عزم کا اظہار ہے۔

چین نے ایسے وقت پر ریم پیک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جب اْس کے مشرقی اور جنوبی سمندروں پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے حوالے سے امریکہ میں بے چینی پڑھتی جارہی ہے۔ چینی اخبار کے مطابق چین اپنے 2 جنگی جہاز، 2 ہیلی کاپٹرز سمیت پہلی مرتبہ امریکہ کے زیراہتمام ہونے والی بحری مشقوں میں شامل ہورہا ہے۔ ریم پیک میں مختلف قسم کی فرضی مشقیں ہوں گی جن کا مقصد بحری صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے خطرات سے احسن طریقے سے نمٹا جاسکے۔