مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹرانسفارمر جلنے پر اہلیان لکھنیکے کا واپڈا و ن لیگی ایم این اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈی ایس پی صدر سرکل کی یقین دھانی پر ٹریفک بحال، عارضی طور پر لگایا جانے والا ٹرانسفارمر 9 گھنٹے بعد ہی دوبارہ جل گیا، مظاہرین کی طرف سے ن لیگی ایم این اے کو کنکریاںماری گئی، مجھے کوئی کنکری نہیں لگی عوام نے اپنے مطالبہ کیلئے تلخ جملوں کا استعمال کیا تھا، سلمان حنیف کا موقف، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں لکھنیکے میں گزشتہ روز ٹرانسفارمر جل گیا تھا، جس پر اہلیان لکھنیکے نے ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف خاں کے پاس جا کر ٹرانسفارمر لگوانے کا مطالبہ کیا تھا، اہل علاقہ کے مطابق سلمان حنیف خاں نے ٹرانسفارمر شام تک لگوانے کا وعدہ کیا تھا، وعدہ پورے نہ ہونے پر رات نو سے دس بجے کے درمیان اہلیان لکھنیکے نے وڈانہ سے مین فیروز پور روڈ بلاک کرکے واپڈا اور ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف خاں کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان میں بھی یہ ٹرانسفارمر جل گیا تھا جسے مرمت کروانے کیلئے واپڈا کو 15ہزار روپے دئیے تھے جب بھی ٹرانسفارمر جلتا ہے، واپڈا اہلکاروں کو رشوت دئیے بغیر نہیں لگتا،45منٹ تک ٹریفک جام رہی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے مظاہرین کو یقین دلوایا کہ جب تک ٹرانسفارمر نہیں آ جاتا میں یہاں سے نہیں جائوں گا جس پر مظاہرین نے ٹریفک بحال کر دی، اسی اثنا میں ن لیگی ایم این اے بھی موقع پر پہنچ گیا جس پر مظاہرین نے ان کے خلاف دوبارہ نعرے بازی شروع کر دی اور بجری کے ڈھیر سے کنکریاں اٹھا کرن لیگی ایم این اے اور اس کے گرد ہجوم پر پھینکی، سلمان حنیف خاں دس پندرہ منٹ تک کھڑے رہنے کے بعد موقع سے چلے گئے، جبکہ ڈی ایس پی مرزا عارف رشیدرات 12بجے تک روڈ بلاک والی جگہ پر کھڑے رہے اور ٹرانسفارمر کا انتظام ہونے کے بعد چلے گئے، اہلیان لکھنیکے نے ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید اور پریس کلب مصطفی آباد کے حق میں نعرے بازی کی، عارضی طار پر لگایا گیا ٹرانسفارمر 9گھنٹے بعد دوبارہ جل گیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحافی غیر جانداری کا مظاہرہ کرکے خطرات سے محفوظ رہ سکتا ہے، صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے وقت حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھنا چاہئے، پاکستان بھر کے صحافیوں کے مسائل یکساں ہے، ہر جگہ جاگیر دار، وڈیرے و سماج دشمن عناصر کے زیر عتاب رہتا ہے، ان خیالات کا اظہار CPDIکے سنیئر منیجر آپریشنز وسیم ہاشمی نے صحافیوں کے جسمانی تحفظ کے حوالے سے انٹر نیشنل میڈیا سپورٹ کے تعاون سے ٹریننگ کے ایک شیکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو کسی بھی خبر کی اشاعت کے وقت پارٹی بننے کی بجائے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام فریقین کا موقف لینا چاہئے، اپنی خبر میں ایسے الفاظ ہر گز استعمال نہیں کرنے چاہئے جو کسی بھی شخص کو ناگوار گزریں، اس موقع پر ٹریننگ میں شامل افضل انصاری،سجاد انصاری، اطہر سلیم، عمران فیضی،خالد نواز خاں،مہر فاروق عالم،مہر عبدالرحمان، وقاص عابد، اویس عابد، عمران، محمد عمران سلفی، عرفان بھٹی، اجمل شاد، توصیف شاد، اصغر علی شہزاد ودیگر صحافیوں نے اپنے اپنے خیالات و تحفظات کا اظہار کیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) انٹر ڈسٹرکٹ سیکٹر گریڈ 2کرکٹ ٹورنامنٹ میں قصور نے بھکر کو 100رنز سے ہرا دیا، ارسلان شیر اور شکیل قطب کی عمدہ پرفارمر،قصور ٹیم کے 218رنز کا ٹارگٹ ، بھلر کی ٹیم 118پر ڈھیر،تفصیلات کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ سیکٹر گریڈ 2کرکٹ ٹورنامنٹ میں قصور کی ٹیم نے بھکر ٹیم کو 100رنز سے شکست دے دی،قصور نے پہلی اننگز میں 132رنز دوسری اننگز میں 242رنز بنائے،جواب میں بھکر کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 157جبکہ دوسری اننگز میں 118رنز پر ڈھیر ہو گئی، قصور ٹیم نے 100رنز کی لیڈ سے جیت حاصل کر لی،میچ میںشکیل قطب نے 55 رنزاور پانچ وکٹیں حاصل کی جبکہ مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ کے رہائشی ارسلان شیر نے سات وکٹیں حاصل کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔