بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک گودام میں لگی آگ بجھانے کے دوران 5 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔
چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن، کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے میں 9 گھنٹوں سے زائد کا وقت لگ گیا، اس دوران گودام کی تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس سے آگ بجھانے میں مصروف 5فائر فائٹرز جان سے گئے۔
14 افراد زخمی ہوئے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔