چین (جیوڈیسک) چین گولیوں، بموں اور توپوں کی جنگ تو آ پ نے سنی ہوگی لیکن چین میں ایک انوکھی لڑائی ہوئی۔ جس میں پانی کی بندوقیں استعمال ہوئیں۔ جی ہاں چین میں ایک ایسی ہی لڑائی ہوئی۔ جس میں نہ کوئی زخمی ہوا، نہ ہی آئی کسی کو چوٹ لگی۔
یہ لڑائی شنگھائی کے پیپلز اسکوائر فوارے پر ہوئی۔ پانی کی بندوقوں، پستولوں اور بالٹیوں سے لیس لڑائی کے شرکا نے اپنی اپنی ٹیمیں بنا لیں اور اپنے مخالفین پر پانی کی بوچھاڑ کرنے لگے۔ کوئی گیلا ہوا تو کوئی ہوا نیلا لیکن سب ہی شرکا نے جی بھر کے مزے کیے اور گرم موسم میں ٹھنڈے پانی کی پھوار کو ایک نعمت جانا اور اس طرح گرمی کا توڑ نکالا۔