بیجنگ (جیوڈیسک) شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے صوبہ گیزوہو کے بیشتر علاقوں کو متاثر کیا ہے جبکہ سیکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ سڑکیں تباہ ہونے سے امدادی کارکنوں کو کئی علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقے میں بجلی کا نظام بھی معطل ہو چکا ہے۔ شکیان کےعلاقے میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ چینی حکام کے مطابق سیلاب سے ساڑھے چار سو ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہو چکی ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکال کر حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔