چین میں بیوی اور دیگر افراد کے قاتل کو سزائے موت

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی اہلیہ کے مبینہ ناجائز تعلقات پر چھ لوگوں کا قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت نے کہا ہے شوہر نے یہ قتل انتقامی کارروائی کے تحت کیے۔

38 سالہ شاو زونگ چی کو چین کے صوبے یونان میں جنوری 2014 میں قتل کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔ عدالت کے مطابق شاو کو جب پتہ چلا کہ اس کی بیوی کے دو دوسرے لوگوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں تو اس نے انتقام کا راستہ اختیار کیا۔

اس نے چینی سالِ نو سے پہلے نو افراد پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں اس ایک شخص کو بھی مار دیا جس سے شاو کی اہلیہ کے تعلقات تھے۔ اس شخص کے علاہ اس کے اہل خانہ بھی ان کی انتقامی کارروائی کا شکار ہو گئے۔ اس نے دوسرے شخص کے دو رشتہ داروں کو بھی ہلاک کر دیا۔