بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مشرقی صوبے میں خاتون نے شوہر کو قتل کر کے اس کی لاش کے اعضا پریشر ککر میں پکا ڈالے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مشرقی صونے ان ہوئی کے شہر لو آن میں خاتون نے شوہر کی جانب سے اسے اور بیٹی کو ڈانٹنے پر پہلے تو اس کی خوب درگت بنائی اور پھر اسے گھر میں قید کر کے تین روز تک اس کا کھانا پینا بند کر دیا۔
جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس سے شواہد چھپانے کی غرض سے خاتون نے آرے کی مدد سے اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے لاش کے اعضا کو پریشر ککر میں پکا دیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سزا کے خوف کے باعث خاتون کا وزن ساڑھے چھ کلو کم ہو گیا اور وہ شدید نفسیاتی دبا میں رہنے لگی۔ اس کے بعد جب اس کا احساس جرم جاگا تو اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔