واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے جاپان کے چین پر مشرقی بحیرہ چین کے متنازع علاقوں پر خطرناک کوششیں کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد چین کو گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فضائی حدود میں کشیدگی میں اضافے سے باز رہے۔
امریکی دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان جین پساکی نے کہا کہ واشنگٹن علاقے میں چین کے فضائی دفاعی نشاندہی کے زون کو تسلیم نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فضائی حدود میں اوور فلائٹ کی آزادی میں مداخلت سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔