بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال مکمل ہونے پر یوم فتح پریڈ کی تقریب جاری ہے جس میں پاکستان اور روس سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی۔
یومِ فتح پریڈ کی تقریب دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال مکمل ہونے پر منائی جا رہی ہے، تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین، روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔
چینی حکومت نے یوم فتح تقریب کے پیش نظر چند دن پہلے ہی تمام تفریحی پروگراموں پر پابندی لگا دی تھی جبکہ تمام ٹی وی چینلوں پر جاپان مخالف جنگی ڈراموں اور دستاویزی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں۔
جرنیلوں کی اعلیٰ قطار پریڈ کی قیادت کرے گی جس میں بہتر نظر آنے کے لیے انہیں کچھ قربانیاں دینی ہوں گی۔