بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صوبے ہونان کے شہر چانگ شا میں تعمیر کی جانے والی سکائی سٹی ٹاور نامی یہ عمارت فی الحال دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے 10 میٹر بڑی، 38 میٹر اونچی ہوگی۔ چین میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اس کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔
چینی صوبے ہونان کے شہر چانگ شا میں تعمیر کی جانے والی سکائی سٹی ٹاور نامی یہ عمارت فی الحال دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے 10 میٹر بڑی اور 838 میٹراونچی ہو گی۔ 1 اعشاریہ صفر 5 ملین سکوائر فٹ رقبے پر پھیلی سکائی سٹی ٹاور میں 208 منزلیں ہوں گی جس میں سے چھ زیرِ زمین اور 202 گرائونڈ سے اوپر ہوں گی۔
855 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس منصوبے میں ہزار افراد کی گنجائش والے ہوٹل سے لے کر کم و بیش 30 ہزار افراد کیلئے رہائشی اپارٹمنٹس، سکولز، شاپنگ سینٹرز، تھیٹرز، سینما اور ہسپتال کے علاوہ اس کی بیرونی دیواروں کو زرعی فارم کی طرح استعمال کرتے ہوئے اس پر سبزیاں اور پھل اگائے جائیں گے۔
یہی نہیں بلکہ یہاں رہائش اور کاروبار شروع کرنے والے افراد کے لیے 90 لفٹس آپریشنل ہوں گی جبکہ بلڈنگ میں کم و بیش 2 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام بھی موجود ہوگا۔ واضح رہے کہ سکائی سٹی ٹاور کا تعمیراتی کام دراصل اب ستمبر سے شروع ہوگا جس کے بعد فقط آٹھ مہینوں میں اسے مکمل کرتے ہوئے اپریل 2014 میں اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔