چین: صوبہ سنکیانگ میں سرکاری محکموں کے مسلمان عملے پر روزہ رکھنے کی پابندی عائد

Xinjiang

Xinjiang

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں کئی سرکاری محکموں نے رمضان کے دوران مسلمان عملہ کے روزہ رکھنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔

ایک سرکاری محکمے کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین روزے رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی دیگر مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔یہ احکامات ایسے وقت آئے ہیں جب سنکیانگ میں گزشتہ کچھ عرصے سے پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سنکیانگ کے حکام ان حملوں کا الزام یغور آبادی پر لگاتے ہیں جبکہ یغور رہنما ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں چین پر یغور علیحدگی پسندوں کے خطرے کے حوالے سے مبالغہ آرائی کا الزام لگاتے ہیں تاکہ یغور آبادی کے خلاف کی خلاف کارروائی کی جا سکے اور ان کی مذہبی اور ثقافتی آزادی پر قدغن لگائی جا سکے۔

ریاستی ٹی وی بوزہو ریڈیو اور ٹی وی یونیورسٹی نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ روزہ رکھنے کی پابندی پارٹی ممبران، اساتذہ اور نوجوانوں پر لگائی گئی ہے۔