بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہویں منزل سے گرنے والی خاتون کو کیچ کر لیا تاہم بعد میں خاتون زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ، نوجوان کی بہادری کا یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
چین کے شہر اینشی میں ایک نوجوان فینگ نیگ نے گیارہویں منزل سے گرنے والی خاتون کو پکڑ لیا تاہم نوجوان کی کوشش کام نہ آئی اور خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی خاتون کو بچانے کی کوشش میں نوجوان خود بھی زخمی ہو گیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اب یہ دیکھیے کہ کسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق بالائی منزل سے گرنے والے بچے کو اس وقت نئی زندگی مل گئی جب نیچے سے گذرنے والے نوجوان نے بچے کو صحیح سلامت اپنے بازؤں میں تھام لیا تاہم بعد ازاں نوجوان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔