چنار فری ڈائیلاسز سنٹر نے اپنے قیام سے لیکر اب تک 1کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے سنٹر میں 4939 مریضوں کے ڈائیلاسز کیے
Posted on June 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : چنار فری ڈائیلاسز سنٹر نے اپنے قیام سے لیکر اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے سنٹرمیں 4939 مریضوں کے ڈائیلاسز کیے ہر روز 8مریضوں کا فری ڈائیلاسز کیا جاتا ہے ان خیالات کااظہار چنار فری ڈئیلاسز سنٹر کی گورننگ باڈی کے ممبر پروفیسر محمد اصغرشاد نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کی پراگریس رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبر آزادکشمیر کا انتہائی پسماندہ ضلع ہے جہاں غریب اور نادرلوگ آباد ہیں زیادہ تر آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جسکی وجہ سے ہمارے ضلع میںڈائیلاسز کے مریضوںمیں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ضلع بھمبر کے ڈائیلاسز کے مریضوں کو پاکستان کے شہروں میں دوردراز جا کر علاج کروانا پڑتا ہے۔
کشمیر دوست انجمن نے ڈائیلاسز سنٹر کے مریضوں کے فری ڈائیلاسز کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کے اندر چنار فری ڈائیلاسز سنٹر قائم کیا ہے فری ڈائیلاسز سنٹر کاعمل 2008 میں شروع ہوا تھا جو دن بدن جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو رہاہے ڈائیلاسز سنٹر میں روز 8 مریضوں کا فری ڈائیلاسز کیا جاتا ہے۔
ایک ڈائیلاسز پر کم ازکم 3500 روپے خرچ ہوتے ہیں اب تک 4939 مریضوں کے ڈائیلاسز ہو چکے ہیں جن پر اب تک 1 کروڑ 50 لاکھ روپے اخراجات آچکے ہیں تما م اخراجات عوامی عطیات، صدقات ،خیرات مستقل اور ماہانہ ممبر شپ فیس اور مخیر حضرات کے تعاون سے اکھٹے ہوئے ہیں۔