اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب چینی امداد اور پبلک قرضوں کے حوالے سے دینے جانے والے بیانات کو مسترد کردیا۔
دو الگ الگ بیانات میں اسحاق ڈار اور احسن اقبال نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی سربراہان کی طرف سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ علامہ طاہر القادری کے الزامات بے بنیاد ہیں اور اس وقت کل قرضے 6.5 ٹریلین تھا اور گزشتہ 14 مہینوں میں حکومت نے 5.5 ٹریلین کو عوامی قرضے میں شامل کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پی ایم ایل این نے حکومت سنبھالی تو اس وقت کل 14 اعشاریہ پانچ ٹریلین عوام قرض موجود تھا اور گزشتہ ایک سال میں اس میں کوئی اہم اضافہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا حکومت نے ایک مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی تھی جس کے تحت مہینگے قرضوں کو سستے قرضوں میں شامل کیا تھا، تاکہ عوام پر بوجھ کو کم کیا جاسکے۔
بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات کو مسترد کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان توانائی منصوبوں پر چین سے قرضے حاصل کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ایسی تواقعات نہیں تھیں جن کی جماعت صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت کررہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ بہت ہی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ حکومت اس قرضے پر سات فیصد سود حاصل کررہی ہے۔