بیجنگ (جیوڈیسک) سکم کے علاقے میں چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ چینی فوج نے متعدد بھارتی چیک پوسٹوں پر راکٹ حملے کر کے انڈین فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں اب تک 158 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز چین نے ایک بار پھر بھارت کو اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے تنبیہ کی تھی۔ چینی سرکاری میڈیا نے بھی بھارت کو چینی حدود سے اپنی فوجیوں کو نکالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ چین کے ساتھ ملنے والی بھارتی ریاست سکم کی سرحد پر گزشتہ ہفتے بھارتی فوجی چینی حدود میں گھس کر سڑکی کی تعمیر روک دی تھی جس کے بعد چین نے متعدد بار بھارت کو وارننگ دی تھی۔