لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے جواب میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سرکاری چائنیز کنسٹرکشن کمپنی نے انٹرنیشنل ٹینڈرنگ میں ٹھیکہ حاصل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے اس کمپنی کا کام روکا پھر معافی مانگی اور کام روکنے پر تیس کروڑ روپے ہرجانہ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہرجانے کی یہ رقم شہباز شریف کی جیب سے وصول کرنی چاہئے۔