چینی کمپنی میراڈونا کو ہرجانہ ادا کریگی

Maradona

Maradona

چین (جیوڈیسک) چین کی ایک عدالت نے ایک ویڈیو گیمز بنانے والی ایک کپمنی کو حکم دیا ہے کہ وہ فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ڈیگو میراڈونا کو چار لاکھ پچانوے ہزار ڈالر ہرجانے کی رقم ادا کرے۔ شنگھائی ڈیگو میراڈونا نے دینائن انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی شنگھائی کے خلاف ہرجانے کا دعوی کر رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کپمنی نے اپنی آن لائن گیم میں اس کی اجازت کے بغیر ان کا نام استعمال کیا۔ اس آن لائن گیم میں ڈیاگو میراڈونا کا ایک کارٹون ظاہر کیا جاتا ہے۔

جس پر اس کے دستخط ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ میراڈونا کے تصویری حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میراڈونا نے بیس ملین یوان کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے کمپیوٹر گیم کمپنی کو تین ملین یوان ( چار لاکھ نوے ہزار ڈالر) ادا کرنے کا حکم دیا۔

میراڈونا کا موقف تھا کہ حرجانے کی رقم جرمنی کی کمپنی کے ساتھ ان کے معاہدے کی رقم کے برابر ہے۔ یہ گیم دینائن نامی کمپنی نے تیار کی تھی اور چین کے سب مقبول آن لائن پلیٹ فارم پر موجود تھی۔