لاہور (جیوڈیسک) چینی کمپنی پاکستان میں گلاس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 90 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
پنجاب بورڈ آف انویسٹمینٹ اینڈ ٹریڈ کے مطابق چینی کمپنی گلاس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی گلوبل لنک گلاس اور بلوچستان گلاس لمیٹڈ کے مابین مشترکہ معاہدہ کیا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت لاہور کے قریب شیشے کی اعلیٰ معیار کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ تیار کیا جائے گا۔
باہمی اشتراک سے نئی کمپنی پیدر ہانگ گلاس تشکیل دی جائے جس میں 90 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری سے نیوٹرل گلاس ٹیوبنگ ، جدید ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں شیشے کی بڑے پیمانے پر مصنوعات بنائی جائیں گی۔