چینی کمپنی کا ٹرانسفارمرز کے پروڈیوسر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

Transformers Producer

Transformers Producer

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی سیاحتی کمپنی چونگ چیانگ وولونگ کارسٹ ٹورزم کے مطابق ٹرانسفارمرز کے پروڈیوسر نے معاہدے کے باوجود فلم میں چینی کمپنی کا نام واضح طور پر نہیں دکھایا جس پر وہ اس کے خلاف ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

فلم کی شوٹنگ چین اور ہانگ کانگ کے کئی پہاڑی مقامات پر کی گئی ہے۔

چینی کمپنی کا کہنا ہے وعدے کے مطابق ٹرانسفارمرز کے پروڈیوسر نے نہ تو کمپنی کا لوگو دیا اور نہ ہی چینی کمپنی کے ہوٹل اور دیگر سیاحتی مقامات دکھائے۔ امریکی پروڈیوسر فلم کا پریمئیر ان کے ہوٹل میں کرنے سے بھی مکر گیا۔