کراچی (جیوڈیسک) چین کی جانب سے کپاس فروخت کرنے کی خبروں سے مقامی مارکیٹ میں اسکی قیمتیں دو دن کی تیزی کے بعد گھٹ کر اپنی جگہ یعنی 5350 کی سطح پر آ چکی ہیں۔
کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی اور نئی فصل کی بوائی میں تاخیر کے باعث اس کی قیمتں بڑھ جانے کا امکان ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں کپاس کی بوائی شروع ہو چکی ہے، اگر موسمی حالات بہتر رہے تو جون میں پھٹی کی آمد شروع ہو جائے گی۔