بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی وزارت دفاع کی بریفنگ میں پہلی بار غیرملکی صحافیوں کو کوریج کی اجازت دے دی گئی ہے۔
چینی فوجی حکام کے مطابق چین کی وزارت دفاع کی بریفنگ میں غیرملکی صحافیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے، جوچینی فوج کی ساکھ بہتر بنانے کی جانب اہم اقدام ہے۔
غیر ملکی صحافی آج پہلی باروزارت دفاع کی ماہانہ بریفنگ میں شرکت کریں گے، چین کی پیپلز لبریشن آرمی دنیا کی سب سے بڑی 2 اعشایہ 3 ملین افراد کی فوج ہے۔