رواں مالی سال کی اختتام تک چینی کی برآمدات دس لاکھ ٹن سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق رواں سال ابتدائی دس ماہ کے دوران ملکی ضروریات سے زائد سات لاکھ ٹن چینی مختلف ممالک کو برآمد کی گئی۔ جس کی بڑی وجہ رواں مالی سال کے دوران گنے کی زیادہ پیداوار ہے۔
حکام کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سفید چینی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔سال بار تیرہ کے دوران چینی کی پیداوار ستاون لاکھ ٹن رہی جو گذشتہ سیزن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ توقع ہے کہ ملکی ضروریات سے زائد چینی برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔