کراچی (جیوڈیسک) کراچی ملک سے چینی کی برآمدات ساڑھے نو لاکھ ٹن پر پہنچ گئیں تاہم مئی کے مہینے میں ایکسپورٹ دس فیصد کم رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک ملک سے برآمد کی گئی چینی سے سینتالیس کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔
مئی کے مہینے میں چینی کی برآمدات ایک لاکھ ستر ہزار میٹرک ٹن رہی،اپریل کے دوران چینی کی ایکسپورٹ ایک لاکھ نوے ہزار میٹرک ٹن کی سطح پر موجود تھی۔