نئی دہلی (جیوڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی بھارت کے 2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ چینی وزیر خارجہ اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔
دوروزہ دورے میں صدرپرناب مکھر جی اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے.بھارت میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ چین کا اعلیٰ سطحی وفد نئی دہلی کا دورہ کر رہا ہے۔ اس دوران اقتصادی تعاون اور سرحدی مسائل سمیت متعدد امور پر بات چیت کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 70 بلین ڈالر کے قریب ہے۔