اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی وزیر خارجہ کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
ائیر پورٹ پر موجود بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان اورچین کی دوستی مزید مضبوط ہو گی۔
چین کے پاکستان میں سفیر سن ویڈانگ ،صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔