چینی وزیر خارجہ صدر کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے کیلئے آج اسلام آباد پہنچیں گے

Wang Yi

Wang Yi

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی دو روزہ دورے پر آج آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی، صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں خصوصا سیاسی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔ چینی رہنما کے دورے کا مقصد مارچ میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینا ہے۔