چینی آئی ٹی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

Pakistan - China

Pakistan – China

بیجنگ (جیوڈیسک) معروف چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان، مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ کاروبار کے امکانات کا جائزہ لینا چا ہتے ہیں۔

چین کی بڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ کاروبار کے امکانات کا جائزہ لینا چاہتی ہے، مقامی ڈسٹری بیوٹرز سے تعاون ملنے کی صورت پاکستان میں اپنا بزنس آفس قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ کام کرنے والے نئے گروپ ایچ 3 سی کے عہدیدار جے سن نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

جے سن نے کہا کہ ہم ابتدائی طور پر بڑی پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو سوئچز، راؤٹرز اور آئی سی ٹی کے دیگر آلات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہماری کمپنی کا شمار عالمی سطح کی معروف کمپنیوں میں ہوتا ہے، اس لیے ہم بڑی پاکستانی کمپنیوں کیلئے مصنوعات اور ان کے ڈیزائن بھی بنا کر دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کی کمپنی کمپیٹنگ اسٹوریج، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، سیکیورٹی اور نیٹ ورکنگ جیسی سہولتیں فراہم کر سکتی ہیں۔

ہم یہاں آئی ٹی کے شعبے میں تحقیق و ترقی کا کام کرنے والی معروف پاکستانی کمپنیوں کیلئے نیٹ ورکنگ سسٹم کی تیاری میں تعاون کیلئے بھی تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ایک ہی جگہ پر بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی کمپیوٹنگ، باہمی رابطہ کاری، ایج کمپیو ٹنگ سیکیورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور بلا ک چین کے لیے ڈیجیٹل سلوشنز کا پلیٹ فارم فراہم کر سکتی ہے۔

جے سن نے مزید بتایا کہ کمپنی نے یہاں پہلے ہی دو پراجیکٹس پر کام مکمل کیا ہے جن میں گوادر پورٹ پر اطلاعاتی نظام بنانے میں معاونت بھی شامل ہیں۔