ہانگ کانگ (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوج کی بکتر بند گاڑیوں پر گنیں نصب تھیں اور انہوں نے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا۔ آکوپائی سنٹرل نامی ایک جمہوریت پسند گروپ نے کہا ہے۔
کہ یہ اقدام اس کے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے کیا گیا۔اس گروپ نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کو براہ راست انتخابات میں منتخب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ہانگ کانگ میں محکمہ انسداد بدعنوانی کے اہلکاروں نے ایک بڑی میڈیا کمپنی کے مالک کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔یہ میڈیا کمپنی چین کی مرکزی حکومت پر تنقید کیلئے معروف ہے۔