چینی بحریہ کے جنگی جہاز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی: جاپان

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی حکام نے چینی بحریہ کے جنگی جہاز کی طرف سے جاپان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ جاپانی دفاعی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ کسی چینی بحری جہاز کی طرف سے جاپان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا گزشتہ دس سال میں پہلا واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی بحریہ کے اس جہاز، جو جاسوسی کے آلات سے لیس تھا، کی جاپانی سمندری حدود میں موجودگی کی نشاندہی جاپانی دفاعی بحریہ کے پی تھری طیارے نے کی۔

چینی جہاز بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے جاپانی سمندری حدود میں داخل ہوا۔ جاپانی حکام کے مطابق چین کی حکومت سے رابطہ کرکے اس واقعہ پر وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔