چینی صدر کے وفد نے دورہ تنزانیہ کے دوران ہاتھی دانت سمگل کیے: برطانوی تنظیم کا الزام

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم “انوائرنمنٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی صدر ژی جنپنگ کے گزشتہ سال سرکاری دورہ تنزانیہ کے دوران ان کے وفد میں شامل عہدیداروں نے سرکاری طیارے کے ذریعے غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت سمگل کیے۔

لندن میں قائم غیر سرکاری تنظیم “انوائرنمنٹ انویسٹی گیشن ایجنسی” کا کہنا تھا کہ چینی وفد میں شامل لوگوں نے مارچ 2013 میں بڑی مقدار میں ہاتھی دانت خریدے۔

بیجنگ میں ایک سرکاری ترجمان نے سرکاری طیارے پر افریقہ سے غیر قانونی ہاتھی دانت لانے کے الزام کو “بے بنیاد” قرار دیا۔ اے ایف پی کے مطابق تنزانیہ کی حکومت نے بھی اس الزام کو غلط قرار دیدیا۔