چینی صدر یورپی ممالک کے دورے پر، اہم معاہدوں پر دستخط

 Xi Jinping - Emmanuel Macron

Xi Jinping – Emmanuel Macron

پیرس (جیوڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ دورہ اطالیہ مکمل کرنے کے بعد فرانس پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہم منصب ایمانوئیل میکرون سے اہم ملاقات کی۔

خبر کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب ایمانویل ماکروں کے درمیان اہم ملاقات دارالحکومت پیرس میں ہوئی جہاں دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ فرانس اور چین کے درمیان دوستی کو پورے 55 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔

اگلے روز فرانسیسی اور چینی صدور کے ساتھ جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ ینکر بھی ایک اجلاس میں شریک ہوں گے اس دوران چین- یورپ اجلاس کے اہم نکاتوں پر بھی گفتگو ممکن ہوگی۔

ملاقات میں ایئر بسوں کے بیڑے کی خریداری کے علاوہ مختلف تجارتی امور کے علاوہ عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

قبل ازیں چینی صدر ژی جنگ پنگ نے اطالیہ کا دورہ کیا اور متعدد معاہدوں پر دستخط کئے تھے ۔

واضح رہے کہ چینی صدر آج کل یورپی ممالک کے دورہ پر ہیں۔

ژی جنگ پنگ کی فرانس میں موجودگی کے موقع پر بعض افراد نے ایفل ٹاور کے سامنے ان کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا ۔