چینی صدر نے کھربوں روپے کے فنڈز مہیا کر کے مفلوک الحال لوگوں کے دل جیت لیے ہیں: میاں احسان باری

Dr Ihsan Bari

Dr Ihsan Bari

لاہور: قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ چینی صدر نے پاکستان کے غریب عوام اور پسے ہوئے طبقات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سینکڑوں فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں کھربوں روپے کے فنڈز مہیا کر کے مفلوک الحال لوگوں کے دل جیت لیے ہیں سدا سلامت رہے پاک چین دوستی۔ اب موجودہ حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ہمسایہ ملک کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچنے دے اور ساری رقوم شفاف طریقوں سے عوامی فلاحی کاموں میں خرچ کرے جس کی نگرانی کے لیے بھی چینی حکومت اپنے وفود وقتاً فوقتاً بھجواتی رہے چونکہ ہماری جعلی اور دھاندلیوں کی پیدوار اسمبلیوں کے ممبران پر جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ سوچ رکھنے اور کرپشن کی وجہ سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے۔

وہ حکومت کے آخری سالوں میں “لُٹو تے پُھٹو”کے مقولے پر عمل کرتے نظر آرہے ہیں اس لیے فنڈز کودیہاتوں اور گلیوں کے آخری کونوں تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ ریٹائرڈ سپریم کورٹ کے ججوں کوچاروں صوبوں ، گلگت و بلتستان اور آزاد کشمیر میں ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سابقہ ادوار کی طرح سود خور صنعتکاروں اور برسر اقتدارانگریزوںکے ٹوڈی جاگیرداروں کی ملیں مزید بچے جننے اور ان کی زمینیں مزید وسیع ہو نا شروع ہو جائیں گی اور بیرون ممالک میںپلازوں میں اضافہ اورغیر ملکی سوئس بینکوں میںخفیہ اکائونٹس میں بلیک منی کے مزید انبار لگ جائیں گے پھر عوام توسابقہ اور موجودہ حکومتی کارہائے نمایاں کی طرح ہاتھ ہی ملتے رہ جائیں گے اور “نہاتی دھوتی رہ گئی ،تے اُتے مکھی بھہ گئی “کے مصداق ہمارے مسائل جوں کے توںہی باقی پڑے رہیں گے۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,[email protected],[email protected],[email protected]