واشنگٹن (جیوڈیسک) چينی صدر شی جن پنگ امریکا کا دو روزرہ دورہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے فوراً بعد کہا ہے کہ تاحال انہيں اس ملاقات سے کچھ حاصل نہيں ہوا۔
امريکی صدر نے اپنے چينی ہم منصب سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ انہوں نے شی جن پنگ کے ساتھ متعدد اُمور پر تفصيلی گفتگو تو کر لی ہے تاہم فی الحال وہ نہیں سمجھتے کہ اُنہيں کچھ حاصل ہوا ہے۔
ٹرمپ نے البتہ یہ بھی کہا کہ اُن کے خيال ميں طويل المدتی بنيادوں پر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بہت اچھے ثابت ہوں گے۔
دنيا کی دو بڑی اقتصادی قوتوں کے صُدور کی يہ ملاقات پام بيچ، فلوريڈا کے ما آ لاگو ريزورٹ پر جمعرات کے روز ہوئی۔