چینی صدر کی پاکستان آمد اور مختلف معاہدے اچھا اقدام ہے: رضا محمود خورسند

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین رضا محمود خورسند نے کہا ہے چینی صدر کی پاکستان آمد اور مختلف معاہدے اچھا اقدام ہے اور پاک چین بجلی کے منصوبے اگر کامیاب ہو جاتے ہیں تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی نیت پر کسی صورت شک نہیں کیا جا سکتا مگر 1985 سے لیکر2015 کے عرصہ میں اقتدار میں آنے والی حکومتوں نے پاک چین دوستی اور معاہدوں سے آغاز تو کیا مگر عملی طور پر کچھ نہیں ہو سکا اور 10سے 20فیصد معاہدے کامیاب ہو ئے جسکا گلہ چینی حکومت کو بھی رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بنیادی مسئلہ توانائی کا بحران ہے جسکے باعث صنعت مشکل تر ین دور سے گزر رہی ہے۔

پاک چین انر جی کے معاہدے اگر عملی طورپر شر وع ہو جاتے ہیں تو پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور بیرونی سر مایہ کاری بھی ہو گی مگر حکومت وقت پاک چین تحر یری معاہدوں کو عملی طور پر شروع کر تے ہوئے نئے دور کا آغاز کر ئے۔