چینی صدر کا پاکستان نہ آنا حکومت کی ناکامی، عمران اور قادری کا الزام

Imran Khan, Tahir-ul-Qadri

Imran Khan, Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ اسلام آباد میں کنٹینرز کی وجہ سے منسوخ ہوا جبکہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ چینی صدر پاکستان نہیں آ رہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ دھرنوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اسلام آباد میں کنٹینرز کی وجہ سے منسوخ ہوا جس پر افسوس ہے۔ طاہر القادری نے چینی صدر کے دورے کے التواء کو حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مہمان صدر کو سیکورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ ابھی دورے کی تاریخ طے نہیں تھی تاہم چینی صدر جب بھی آئے والہانہ استقبال کریں گے۔