بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں صدر شی جن پنگ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ایک ویب سائٹ پر خط چسپاں کیا گیا تھا جس میں صدر شی چن پنگ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ہم کمیونسٹ پارٹی کے وفادار ارکان آپ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افراد میں تین امریکی نژاد شہری بھی شامل ہیں۔