چینی صدر کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
Posted on January 21, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Xi Jinping and Salman bin Abdulaziz
ریاض (جیوڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اپنے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔ جہاں انہوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعاون کے چودہ معاہدوں اوریاداشتوں پر دستخط ہوئے۔
جن میں آزادانہ تجارت، دو طرفہ معاشی ترقی، سائنس اور ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون اوردہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے اہم معاہدے شامل ہیں۔
اس موقع پر سعودی فرمانروا نے اپنے چینی مہمان کو شاہ عبدالعزیز ایوارڈ سے بھی نوازا۔