بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صدر ژی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا تاریخی دورہ کرنے والے ہیں ۔جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔
سعودی عرب میں چینی سفیر لی چین وین کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا سعودی عرب کا دورہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے رابطے تعلقات کو آگے بڑھانے میں مددگار بن رے ہیں، ژی جن پنگ بطور نائب صدر سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔لیکن بطور صدر یہ پہلا دورہ ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان 2015 میں 69.1 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی معاہدے ہوئے ۔ چینی صدر کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اسٹریجک تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔